ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گی،جرمن چانسلر

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق چانسلر انجیلامیرکل کا کہنا ہے کہ برلن کی کوشش ہو گی کہ ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران بھی امریکا اور یورپ کے تعلقات بہتر رہیں۔ میرکل نے کہا کہ بہترین عمل یہی ہو گا کہ عالمی طاقتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے بطور صدر اپنی حلف برداری کے موقع پر کہا تھا کہ ان کے دور اقتدار کے دوران امریکیوں کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :