چین ،منی بس میں آتشزدگی ،8افراد ہلاک ، ایک زخمی

منی بس کے حفاظتی دیوار سے ٹکرا کے باعث فیول ٹینک پھٹ گیا ایک شخص نے چھلانگ لگا کر جان بچائی ، مرنیوالوں میں انجنیئرخاتون بھی شامل

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

یان گان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) یان گان کے قریب ایکسپریس وے پر ایک منی بس میں آتشزدگی کے باعث 8افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق یان گان منڈالے ایکسپریس وے پر ایک منی بس جس میں 9افراد سوار تھے ، سڑک کے کنارے لگی حفاظتی دیوار کیساتھ ٹکرا گئی جس سے منی بس کا فیول ٹینک پھٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے منی بس آگ کی لپیٹ میں آ گئی ، ایک شخص نے بس سے چھلانگ لگا کر خود کو بچایا جبکہ دیگر ایک انجنیئر خاتون سمیت 8افراد شعلوں کی نذر ہو گئے ، تمام افراد مقامی تعمیراتی کمپنی کے ملازم تھے ، وہ کام کے بعد واپس جارہے تھے کہ بد قسمت منی بس حادثے کا شکار ہو گئی ، گذشتہ سال کے دوران اس ایکسپریس وے پر 744ٹریفک حادثات میں 167افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

متعلقہ عنوان :