چین ہوٹل حادثہ ، ملبے سے 12افراد کی لاشیں برآمد

مرنیوالوں میں ایک خاتون اور ہوٹل کا مالک بھی شامل ہے ، ریسکیو ذرائع

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین کے مرکزی صوبے ہیبی کی کائونٹی نان زینگ کے ہوٹل حادثے میں مرنے والے 12افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں ، یاد رہے گذشتہ روز ایک ہوٹل کی عمارت پر 3000کیوبک میٹر مٹی کا تودہ گرنے سے 12افراد ملبے تلے دب گئے تھے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیموں نے کارروائی شرو ع کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پانچ گھنٹے کی زبردست جدوجہد کے بعد 12افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں ، حادثے کے وقت ہوٹل میں 15افراد موجود تھے ، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ہوٹل کا مالک بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :