میانمر میں چین کے نئے سال کی تقریبات

تقریبات میں میانمر کے اعلیٰ حکام اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی چین میانمر کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ،چینی سفیر

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

یان گان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) میانمر میں چینی سفارتخانے کی طرف سے چین کے نئے قمری سال کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،ہفتے کی شام منعقد ہونیوالے اس عظیم استقبالیے میں میانمر کے سرکاری حکام جن میں یونین منسٹر وزارت مذہبی امور اور ثقافت کے حکام ، وزیر اعلیٰ پارلیمنٹری یان گان کے علاقے کے پارلیمانی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر ہانگ لیانگ نے حاضرین کو نئے قمری سال کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ نیا قمری سال چین میانمر تعلقات ، دوطرفہ تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں خوش قسمت سال ثابت ہو گا ۔ انہوں نے میانمر کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے نئے طریقے اختیار کرے اور چین میانمر کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ اس موقع پر چین اور میانمر کے فنکاروں نے اپنے ثقافتی فن اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا جس سے حاضرین نے بے حد سراہا ۔

متعلقہ عنوان :