نائیجیریامیں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں پرفائرنگ،20افرادہلاک

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

نائیجیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں پر فائرنگ کے دوران 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے امریکی صدر کی حمایت میں ریلی نکالی جارہی تھی جبکہ ریلی پر پولیس نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 53 افراد کی گرفتاری کی حکام نے تصدیق کی ہے جبکہ خبر ایجنسی کے مطابق 20 افراد ہلاک ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق جہاں پوری دنیا میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد ان کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف نائیجریا میں ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے امریکی صدر کی حمایت میں ایک ریلی نکالی ۔ جنوبی دریائی ریاست کے بیافرا کے علاقے کو لوگوں نے ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ وہ بیافرا کو آزاد ریاست دیکھنا چاہتے ہیں کہ بعد ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک وکیل جو کہ گرفتار ہونے والے مظاہرین کو رہا کروانے کیلئے جدوجہد کررہا تھا نے بتایا کہ ابھی بھی 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔دریائی ریاست پولیس کے ترجمان نے کسی بھی شخص کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور کہا کہ 65 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ اس بارے کسی بھی آزادانہ ذرائع کی طرف سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔یاد رہے 1967-70 بیافرا ریاست کو علیحدہ ریاست بنانے کی تحریک میں ایک ملین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔