مذہبی انتہا پسندی دنیاکیلئے خطرہ ہے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، ایجنسیوں کے اہلکار بہترین کام کررہے ہیں، سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا،امریکی صدر کی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کیلئے خطرہ ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، ایجنسیوں کے اہلکار بہترین کام کررہے ہیں، سی آئی اے کی اہمیت کے بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سی آئی اے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا ہے اس موقع پر ان کو بریفنگ دی گئی،ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں اورسی آئی اے کی اہمیت سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سی آئی ایاوردیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کومیری حمایت حاصل ہے،ایجنسیوں کیاہلکاربہترین کام کررہے ہیں، بعض اوقات سی آئی ایکومکمل حمایت نہیں ملتی،میں سی آئی ایکی مکمل حمایت کروں گا،اہلکاربڑے مقصدکیلیے جانیں د ے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ا نتہاپسندی دنیاکیامن کیلیے خطرہ ہے،مذہبی انتہاپسندی کوختم کرناہوگا،انتہاپسندی کوجڑسے اکھاڑپھینکیں گے کیو نکہ یہ ایک بدی کی طرح ہے، کل بھی کہاتھاآج بھی کہہ رہاہوں۔دیانت داری اوردیانت دارلوگ پسندہیں،میری میڈیاسے جنگ ہے،میڈیاوالے زمین پرسب سے زیادہ بددیانت لوگ ہیں، امریکاکومحفوظ بنانے میں سی آئی اے کاکردارسب سے اہم ہے، سی آئی اے کے سربراہ کی نامزدگی میرے لیے سب سے اہم ہے، مذہب کے نام پردہشت گردی کوختم کرناہوگا۔امریکی صدر کے خطاب کے دوران قہقہے گونجتے رہے،انداز کچھ بدلا بدلا نظر آیا،سی آئی اے کے نئے سربراہ کا نام بھی تجویز کردیا، مائیک پومپو کو سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے کیلیے نہایت موزوں قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :