راولپنڈی،محلہ حافظ آبادڈھوک حسو میں سلنڈر دھماکہ،8 افراد زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) محلہ حافظ آباد ڈھوک حسو میں سلنڈر دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک گھر میں پڑاسلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور 4 بچے بھی شامل ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تما م زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :