پاپوا نیو گنی میں 8.0 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری،لوگ خوفزدہ

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) پاپو انیو گنی میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے ،سونامی کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق جنوبی بحر الکاہل کے جنوب مغربی حصے میں واقع جزیرے پاپوانیو گنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 8.0ریکارڈ کی گئی ہے ۔ادھر پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کا کہنا ہے کہ زلزے کے بعدبڑے سونامی حصے پر سونامی کا خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :