لوک گلوکار استاد جمن خاں کی27ویں برسی کل منائی جائے گی

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ’’ یار ڈاڈھی عشق آتش لائی اے ‘‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ نامور لوک گلوکار استاد جمن خاں کی27ویں برسی کل منگل کو منائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

استاد جمن خاں اکتوبر1935ء کو بلوچستان کے علاقہ لسبیلا میں پیدا ہوئے ان کے آبائو اجداد موسیقی سے شغف رکھتے تھے استاد جمن خاںبھی موسیقی میں دلچسپی لینے لگے اور بطور سازندہ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیااور بعد ازاں گلوکاری کی جانب راغب ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کراچی اور حیدر آباد سے منسلک رہے وہ صوفیانہ کلام گانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے ان کی مقبول ترین کافی ’’ یار ڈاڈھی عشق آتش لائی اے ‘‘ آج بھی زبان زد عام ہے۔استاد جمن خاں کو ان کی فنی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا وہ24جنوری1990ء کوکراچی میں وفات پا گئے ۔