شامی مہاجر کیمپ میں کار بم دھماکہ، پانچ افراد مارے گئے

حملہ اردن سے متصل شامی صحرائی علاقے الرکبان میںکیا گیا، تیس افراد زخمی ہوئے،حکام

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) شام میں واقع ایک مہاجر کیمپ میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شامی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ اردن سے متصل شامی صحرائی علاقے الرکبان میںکیا گیا، جس میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ الرکبان کے مہاجر کیمپ میں 70 ہزار باشندے مقیم ہیں۔ اس کیمپ میں ایسے شامی باغی بھی رہتے ہیں، جو انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے کہ لیکن اس حملے کے لیے داعش پر شبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :