ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش کروں گی،جرمن چانسلر

عالمی طاقتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں،بیان

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) جرمن چانسلر میرکل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے کہاکہ برلن کی کوشش ہو گی کہ ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران بھی امریکا اور یورپ کے تعلقات بہتر رہیں۔ میرکل نے کہا کہ بہترین عمل یہی ہو گا کہ عالمی طاقتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے بطور صدر اپنی حلف برداری کے موقع پر کہا تھا کہ ان کے دور اقتدار کے دوران امریکیوں کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :