اسرائیلی پولیس نے پیدل چلنے والے فلسطینی صحافی کا چالان کر ڈالا

اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاری کے خلاف لکھنے والے متعدد صحافیوں کی گاڑیوں کے چالان بھی جاری کیے

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی صحافی اٴْس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب ایک اسرائیلی پولیس اہل کار نے اٴْس کے خلاف ٹریفک کی خلاف ورزی کا 60 ڈالر کا چالان کر دیا۔ابو شقرہ نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ میں فلسطینی تنظیم پاپولر رزسٹینس فرنٹ کی ایک تقریب کی کوریج کے سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بیت المقدس کے مشرق میں واقع علاقے کی جانب روانہ ہوا۔

بعد ازاں پیدل چلتے ہوئے میں مطلوبہ مقام کے قریب پہنچا تو ایک اسرائیلی پولیس اہل کار نے مجھے سے میرا شناختی کارڈ لے لیا اور مطالبہ کیا کہ میں اپنی گاڑی کو سڑک پر ہی چھوڑ دوں۔ میں نے اس کو جواب دیا کہ میرے پاس گاڑی نہیں ہے۔ اس پر اٴْس نے دھمکی دی کہ وہ زبردستی گاڑی کو سڑک پر ہی روک دے گا۔

(جاری ہے)

اس پر میں نے جواب دیا کہ تم میرے شناختی کارڈ کے ذریعے جان سکتے ہو کہ میرے پاس تو ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔

اس پر اٴْس اہل کار نے مجھے بڑے غور سے دیکھا اور کہا : اس سے کوئی مطلب نہیں۔ میں تمہارے خلاف چالان جاری کروں گا کیوں کہ تم اس جگہ گھوم رہے ہو۔اس سے قبل اسرائیلی پولیس نے متعدد صحافیوں کی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک کے چالان جاری کیے۔ چالان کرتے ہوئے اٴْن صحافیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جو بیت المقدس کے مشرق میں ایک یہودی بستی کے قریب "باب الشمس" کے نام سے ایک بستی قائم کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی کارکنان کے ہم راہ تھے۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر مذکورہ صحافیوں اور نوجوان کارکنان کو کریک ڈاؤن کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :