قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں تاجروں کا احتجاج

اتوار 22 جنوری 2017 12:10

سرینگر۔ 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں تاجروں نے قابض انتظامیہ کی تاجر دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیاہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز فیڈریشن سے وابستہ تاجروں کی ایک بڑی تعداد سرینگر کے علاقے کوکربازار میں جمع ہوئی اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی تاجروں نے ہاتھوںمیں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسئلہ کشمیر کے مستقل حل اور گوڈز اینڈسروسز ٹیکس ختم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ انہوںنے SARFAESI ACT ایکٹ کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کرنے پرقابض انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو شہر کے مرکزی علاقے لالچوک کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی۔ تاجروں کو پولیس نے راستے میں ہی روکا اور کئی افرادکو گرفتار کرلیا۔اس سے قبل کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینو فیکچررز فیڈریشن کے صدر بشیر احمد راتھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری پنڈتوں کے لیے وادی میں الگ بستیاں قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

متعلقہ عنوان :