مقبوضہ کشمیر، مسرت عالم بٹ کو11دن کے لیے عدالتی ریمانڈ میںدے دیا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:10

سرینگر۔ 22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میںسرینگر کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو 11دن کے لیے عدالتی ریمانڈ میں دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ کو سرینگر میں ایک عدالت کی طرف سے ضمانت فراہم کئے جانے کے بعد پولیس نے عدالت سے مسرت عالم کی تین دن کی ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ مسلم لیگ کے ایک ترجمان نے کہا کہ مسرت کی پولیس ریمانڈ ختم ہوچکی تھی لیکن عدالت نے اب انہیں11روز کے لیے عدالتی ریمانڈ میں دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :