پارا چنار ،ْدھماکے میں 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،ْ دھماکے سے قبل علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر کیا تھا ،ْ ابتدائی رپورٹ

دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، کیلیں اور چھرے ملے ہیں ،ْ دھماکاخیز مواد سیب یا ٹماٹر کے کریٹ میں چھپایا گیا تھا ،ْاسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

پارا چنار ،ْدھماکے میں 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،ْ دھماکے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پارا چنار دھماکے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ دھماکے میں 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاو دھماکے سے قبل علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی شاہد علی خان کے مطابق سبزی منڈی کو روزانہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سوئپنگ کر کے کلیئر کرتا ہے ،ْ صبح7 بج کر 30 منٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کیا تھا اور دھماکا 8 بجکر 40 منٹ پر ہوا، دھماکاخیز مواد سیب یا ٹماٹر کے کریٹ میں چھپایا گیا تھا۔

دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، کیلیں اور چھرے ملے ہیں، دھماکے میں 12 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، فورنزک ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے