سی پیک کی تکمیل سے پاکستان عالمی تجارتی منڈی بنے گا ، عطا الرحمان

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علما اسلام (ف)کے مرکزی رہنما اور خیبر پختونخوا کے سینئر نائب امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک ہمارے ملک کے لئے ایک عظیم ترقیاتی منصوبہ ہے ، پاکستان ایک عالمی تجارتی منڈی بنے گا اور خیبر پختونخوا کے عوام بھی سی پیک سے مستفید ہوں گے‘ بیرونی دشمن طاقتیں اس کے خلاف ہے اور اسے ناکام بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں سابق ایم این اے اور امیر ضلع مردان مولانا محمد قاسم سے ملاقات اور طلبا سے خطاب میں کئے ‘ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع ملک کی سیاست اور مذہبی اداروں پر دوررس اثرات مرتب کرے گا، اپریل کا مہینہ پاکستان کے غیور مذہبی لوگوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہیں کیونکہ بڑا اجتماع منعقد ہوگاجس میں بین الاقوامی علماء ، سکالرز اور خصوصا امام کعبہ عبدالرحمان السدیس بھی شرکت کریں گے اور اس پلیٹ فارم سے مغربی قوتوں کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت ہے اور مسلم امہ کا ایک مرکزی قلعہ ہے، کانفرنس کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع ہے تاکہ موسمی اثرات اس پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے کارکن اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے پوری تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آئندہ آنے والی حکومت جمعیت علما اسلام (ف)کی قائم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :