ہپی ڈے سکول سسٹم میں سالانہ تقریری مقابلے

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)ہپی ڈے سکول سسٹم میں سالانہ تقریری مقابلہ منعقدہوا‘ جس میں والدین کی کثرتعداد میں شرکت کی پروگرام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں طلباء وطالبات نے تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا مہمان خصوصی ڈاکٹر بری خنہ جمیل تھیں ‘تقریب میں پرنسپل میمونہ کاشف‘ اساتذہ‘ والدین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی‘ تقریب میں بچوں نے انگریزی اور اردو تقاریر میں حصہ لیا‘ جس کووالدین نے سراہا بچوں کے حوالے سے تعلیمی‘ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں اور بچوں میں شعور بیدار کیاگیا مقررین نے کہاکہ جو بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کو تعلیم کی طرف راغب کرکے تعلیم کی اہمیت اجاگرکی جائے پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر بری خنہ جمیل ‘ڈائریکٹر دائودبخاری‘ پرنسپل میمونہ کاشف نے طلباء وطالبات اور اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کیے۔