جے ائی یوتھ پی کے 8کی تقریب حلف برداری

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)جماعت اسلامی یوتھ پی کے 8کے الیکشن جیتنے والے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب حجرہ شاہان چارسدہ روڈ ناساپہ میں منعقد ہوئی جس میں پی کے آٹھ کے مختلف یونین کونسل کے منتخب صدور‘ جنرل سیکرٹریز اور ایگزیکٹیو ارکان نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا‘مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان تھے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور فصل الله دائودزئی‘ لطف الله دائودزئی‘ جے آئی یوتھ صدر شاہان اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔