لنڈی کوتل میںاینٹی نارکوٹکس سپورٹس میلہ اختتام پذیرہوگیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر ولی خیل میںروخانہ سبائون کے زیر اہتمام اینٹی نارکاٹکس سپورٹس میلہ اختتام پذیر ہوگیا ،جس میں رسہ کشی ،کرکٹ ،سو میٹر ریس،لانگ جمپ ،والی بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

کرکٹ میچ کا فائنل حماد کرکٹ کلب اور آفریدی الیون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میںآفریدی کرکٹ کلب نے 5وکٹو ں سے جیت لیا، مہمان خصوصی روخانہ سبائون کے صدر اجمل آفریدی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے روخانہ سبائون کے صدر اجمل آفریدی نے کہا کہ سپورٹس میلے کا بنیادی مقصد علاقے کے عوام کو منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور عوام کو مثبت سرگرمیوں کیلئے راغب کرنا ہے۔