محمد سریر خان پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)خیبرپختونخوا بار کونسل کے سالانہ انتخابات میں محمد سریر خان ایڈووکیٹ چارسدہ وائس چیئرمین جبکہ سید زاہد جمال باچا ایڈووکٹ مردان چیئرمین انتظامی کمٹی منتخب ہوگئے ہیں‘ خیبرپختونخوا بار کونسل کا سالانہ اجلاس اور انتخابات چیئرمین بار کونسل وایڈوکیٹ جنرل عبداللطیف یوسفزئی کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں بار کونسل کے تمام 28ممبران نے حصہ لیا جبکہ انتخابات میں وائس چیئرمین محمدسریر خان ایڈووکیٹ چارسدہ اور چیئرمین انتظامی کمیٹی سید زاہد جمال باچاایڈووکیٹ مردان منتخب ہوئے۔