فلم ‘’دی لوسٹ سٹی آف زی‘‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

ایکشن ایڈونچر فلم 21اپریل کو ایمزون اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) حقیقی واقعات پر مبنی ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی بائیوگرافیکل ایکشن فلم ’دی لوسٹ سٹی آف زی‘کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارجیمز گرے کی یہ سنسنی خیز فلم امریکی جرنلسٹ ڈیوڈ گران کیناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی1920کی دہائی میں رونما ہونے والے ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں پر اسرار تاریخی شہر کی کھوج لگاتے ہوئے ایمزون کے گھنے جنگلات میں برطانوی کرنل لاپتاہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کرنل کی تلاش کیلئے بعد ازاں ایک ٹیم روانہ کی جاتی ہے جو حیرت انگیزصورتحال کا سامنا کرتے ہوئے مشکل حالات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔معروف اداکار اور پروڈیوسر بریڈ پِٹ اور جیریمی کلینر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارچارلی ہن مین، رابرٹ پیٹنسن ، ٹام ہالینڈ، سیئنا مِلر اور ایڈورڈ ایشلے اہم کرداروں میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں۔حقیقی واقعات کے گرد گھومتی سنسنی سے بھرپور یہ ایکشن ایڈونچر فلم 21اپریل کو ایمزون اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :