مجھے سپر سٹار بننا ہی نہیں آتا ،ْشاہ رخ

کسی بھی فلم کے سیٹ پر کوئی سپراسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

مجھے سپر سٹار بننا ہی نہیں آتا ،ْشاہ رخ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیں سپر سٹار بننا ہی نہیں آتا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل نہیں معلوم کہ ایک سپراسٹار کا کردار کس طرح نبھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو تمام تر توجہ بہترین اداکاری پر ہوتی ہے۔بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کے سیٹ پر اگر کوئی سپراسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے، میں اداکاری کے وقت کردار پر یقین نہیں رکھتا بلکہ کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری سے مداح اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :