فلم فیئیر ایوارڈز میں فلم 'اڑتا پنجاب' کے اداکار دلجیت دوسانج کو بہترین ڈیبیو کیلئے ایوارڈ دیا گیا

ڈبیو ایوارڈ پہلی فلم کیلئے دیا جاتا ہے ،ْ ایوارڈ مجھے ہی ملنا چاہیے تھا ،ْ ہرش وردھن کا شکوہ

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) فلم فیئیر ایوارڈز میں فلم اڑتا پنجاب کے اداکار دلجیت دوسانج کو بہترین ڈیبیو کیلئے ایوارڈ دیا گیا جس کیلئے ہرش وردھن کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پھر کیا تھا ہرش بابا کو برا لگ گیا اور انھوں نے ایک انٹرویو میں صاف صاف کہا کہ ڈبیو ایوارڈ پہلی فلم کے لیے دیا جاتا ہے اور یہ ایوارڈ انھیں ہی ملنا چاہیے تھا کیونکہ دلجیت پہلے پنجابی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انھوں نے ٹویٹر پر بھی اس موضوع کو اٹھایا۔لوگ ٹویٹر پر یہ سوال کر رہے ہیں کہ بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ ایورڈز ہندی فلموں کیلئے ہیں اور دوسرے یہ کہ جب سٹارڈسٹ ایوارڈز میں انھیں ان سے بہتر پرفارمنس دینے والوں کے مقابلے بیسٹ ڈیبو ایورڈ دیا گیا تو تب انھوں نے سوال کیوں نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :