بالی ووڈ میں بائیو پکس ری مِکس کے ساتھ ساتھ سوانح عمری لکھنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،ْ رشی کپور سب سے آگے

ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ لوگ کتاب کو پڑھیں ،ْکتاب میں بھر پور مصالحہ بھی ڈالا جاتا ہے ،ْ رپورٹ اپنی کتاب کھلم کھلامیں کچھ بھی پردے میں نہیں رکھا ،ْ اپنے باپ راج کپور تک کے عشق کے قصے کھل کر بیان کر ڈالے

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

بالی ووڈ میں بائیو پکس ری مِکس کے ساتھ ساتھ سوانح عمری لکھنے کا سلسلہ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) بالی ووڈ میں بائیو پکس ری مِکس کے ساتھ ساتھ سوانح عمری لکھنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جیسا کہ بالی وڈ اپنی بھیڑ چال کیلئے مشہور ہے۔اب جسے دیکھو وہ اپنی زندگی پر کتاب شائع کرنے میں مصروف ہے اور ظاہر ہے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کتاب کو پڑھیں۔ اس لیے کتاب میں بھر پور مصالحہ بھی ڈالا جاتا ہے اور اپنے بارے میں زبردست انکشافات بھی کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیسے کرن جوہر نے اپنی کتاب ان سوٹ ایبل بوائے میں اپنے اور اپنے دوستوں کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔اس دوڑ میں رشی کپور سب سے آگے نکل گئے۔ انھوں نے اپنی کتاب کھلم کھلامیں کچھ بھی پردے میں نہیں رکھا۔ انھوں نے اپنے بارے میں تو چھوڑیے اپنے پاپا راج کپور تک کے عشق کے قصے کھل کر بیان کر ڈالے ،ْاب چاہے وہ نرگس کے ساتھ ہوں یا پھر وجینتی مالا کے ساتھ انھوں نے راج کپور کی رنگین زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔رشی کپور اپنی چرب زبانی کیلئے خاصے مشہور ہیں اب ان سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا وہ راج کپور کی زندگی میں کھلم کھلا یہ انکشافات کرنے کی جرات کر سکتے تھے۔