میری فلم کا نام مولاجٹ ٹو ہے ہی نہیں اور نہ ہی یہ سیکوئل اور نہ ہی ریمیک ہے ،ْ ہدایت کار بلال لاشاری کی وضاحت

فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ہدایت کار بلال لاشاری نے واضح کیا ہے کہ میری فلم کا نام مولاجٹ ٹو ہے ہی نہیں اور نہ ہی یہ سیکوئل اور نہ ہی ریمیک ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم مولا جٹ ٹو کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے تاہم اب ایک ہدایت کار بلال لاشاری کی جانب سے ایک نیا انکشاف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلال لاشاری شائقین سے کچھ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ہے کہ اس فلم کا نام مولا جٹ 2 ہے ہی نہیں۔

اپنے فیس بک پوسٹ کے ذریعے بلال نے اعلان کیا کہ 'میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فلم مولا جٹ 2 نہیں ہے، نہ ہی یہ سیکوئل ہے اور نہ ہی ریمیک۔تاہم انہوں نے اب تک اس فلم کے نام کا اعلان نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔امکان ہے کہ یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی تاہم اب تک کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :