جمعیت علمائے اسلام(ف) کا دوروزہ اجلاس 28جنوری کو طلب

اتوار 22 جنوری 2017 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) خیبرپختونخوا کی مجلس عاملہ اورضلعی امرا و ناظمین کا دوروزہ اجلاس 28اور 29جنوری کو پشاور میں طلب کرلیاگیاہے‘ جے یو آئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواکی مجلس عاملہ اور ضلعی امر اء وناظمین کا اجلاس 28اور 29جنوری صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ پشاور میں طلب کیاگیاہے جس کی صدارت صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کرینگے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال‘ صدسالہ عالمی اجتماع اور دیگر اہم امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :