تھیلیسیمیاکے بارے میںآگاہی ناگزیر ہے‘ صاحبزادہ حلیم

اتوار 22 جنوری 2017 11:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)فرنٹیئر فائونڈیشن چیئرمین صاحبزادمحمد حلیم نے کہاہے کہ تھیلیسیمیا کے علاج سے زیادہ اس موروثی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر توجہ دی جارہی ہے‘ اگر عوام میں شعور اجاگر نہ ہوا تو معصوم بچے زندگی کیلئے ترستے اور سسکتے رہیں گے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے فرنٹیئر فائونڈیشن میں زیر علاج بچوں کے والدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے پھیلائو کی بڑی وجہ کزن میرج ہے ‘ آئندہ نسل کو تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ دینے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں‘ ان کیلئے ہمیں ابھی سے اقدامات کرنے ہونگے‘ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے تھیلیسیمیا کے حوالے سے پاس کردہ بل کا تاحال اطلاق نہ ہونا بدقسمتی ہے ‘ تاہم ہماری کوشش ہے کہ تھیلیسیمیاکے خلاف زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کیاجائے تاکہ بیماری بڑھتی ہوئی شرح پر قابوپایاجاسکے۔