محکمہ موسمیات کی ( آج) سے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیشگوئی

اتوار 22 جنوری 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نی( آج) پیر سے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر مزید برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کوئٹہ ، ژوب اورقلات ڈویژن کے پہاڑوں پر مزید برف باری، منگل اور بدھ کے روز سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش ،پیر سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بیشتر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری اور منگل سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مری ،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر بھی مزید برف باری کا امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ، تاہم ژوب، فاٹا اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں مالم جبہ 09، کالام 08 اور پٹن میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اتوار کو پاراچنار، قلات، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی07 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس منفی 05،سکردو، بگروٹ، استور منفی 04،ہنزہ منفی 02، ، کالام اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔