نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر

اتوار 22 جنوری 2017 11:10

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 289 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :