پاپوا نیو گنی میں 8.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

سونامی وارننگ جاری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 جنوری 2017 11:00

پاپوا نیو گنی میں 8.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوانیوگنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2017ء) پاپوانیوگنی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق سونامی وارننگ نیو گنی کے قریبی ملکوں کیلیے جاری کی گئی۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کےبعد بڑے حصے پر سونامی کا خطرہ ہے۔