پاکستان خوردنی تیل درآمد رنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ، سالانہ 2.6 ملین ٹن خام اور ریفائن خوردنی تیل درآمد کرتا ہے

اتوار 22 جنوری 2017 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان خوردنی تیل درآمد رنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جو سالانہ 2.6 ملین ٹن خام اور ریفائن خوردنی تیل درآمد کرتا ہے۔ ویسٹ بری گروپ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رشیدہ جان محمد نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کے علاوہ پاکستان تیل دار اجناس کی 2.2 ملین ٹن سالانہ درآمدات کرتا ہے تاکہ ملکی ضروریات کو پورا کا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کیلئے 75 فیصد درآمدات پر انحصار کیا جاتا ہے جبکہ صرف 25 فیصد خوردنی تیل ملکی وسائل سے حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی کے لئے ملکی پیداوار کے فروغ کے حوالے سے جامع اقدامات کی ضرورت ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل اور تیل دار اجناس کی درآمد پر عائد ٹکیسز کی شرح میں کمی سے صارفین کو سستے خوردنی تیل کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :