اٹلی میں برف میں دبے ہوٹل سے مزید چار افراد کو نکال لیا گیا،زندہ بچ جانے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی

اتوار 22 جنوری 2017 10:40

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) اٹلی میں امدادی کارکنوں نے برفانی تودے سے تباہ ہونے والے ہوٹل کے ملبے سے مزید چار افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برف کھودنے کی رات بھر جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے بعدمزید چار افراد کونکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیاجس کے بعد ز برفانی تودے گرنے سے تباہ ہونے والے ہوٹل میں زندہ بچ جانے والے افراد کی تعداد 12ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے ایک تفریحی قصبے میں واقع ریگوپیانو ہوٹل میں حادثے کے وقت 30 افراد ٹہرے ہوئے تھی دو افراد اس وقت زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوگئے جب برفانی تودے گرنے کے دوران وہاں سے نکل گئے۔ ان میں ہوٹل کا شیف گیامپیرو شامل ہے جو اپنے خاندان کے ساتھ ہوٹل میں ٹہرا ہوا تھا۔اس نے فوری طور پر ہوٹل کے مالک کو فون کر کے برفانی تودے گرنے کی اطلاع دی تھی۔ہفتے کے روز ملبے سے نکالے جانے والے دو بچوں کے بعد ان کا خاندن زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔فائر فائٹر محکمے کے ترجمان البرٹو مائولو نے کہا ہے کہ ہوٹل کے ملبے سے چار نعشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جب کہ چار افراد کو برف کھود کر زندہ نکالا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :