آستانہ بات چیت سے جنیوا مذاکرات پر فرق نہیں پڑنا چاہیے ، اقوام متحدہ

اتوار 22 جنوری 2017 10:40

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس ،ترکی اور ایران کے زیر اہتمام قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں آئندہ ہفتے ہونے والی شام امن بات چیت کی حمایت کردی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس سے آئندہ جنیوا امن مذاکرات پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے موجودہ صدر اور سویڈن کے اقوام متحدہ میں سفیر اولف سکوج نے ایک بیان میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آستانہ بات چیت شامی بحران کے حل کی نئی راہ ہوسکتی ہے۔

انھوں نے واضح کیا ہے کہ یہ بات چیت جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات سے قبل ایک اہم قدم ہے۔انھوں نے یہ بیان سلامتی کونسل کے 15رکن ممالک کے سفیروں کی تائید سے جاری کیا ہے اور ان میں روس بھی شامل ہے جو آستانہ مذاکرات کی سب سے زیادہ وکالت کررہا ہے اور وہی ان کا میزبان بھی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :