ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پرسمجھوتے کی کوشش کروں گی، جرمن چانسلر

اتوار 22 جنوری 2017 10:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تجارت اور عسکری اخراجات جیسے معاملات پر سمجھوتہ کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انجیلا مرکل نے کہا کہ جرمنی کی کوشش ہو گی کہ ٹرمپ کے دور اقتدار کے دوران بھی امریکا اور یورپ کے تعلقات بہتر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین عمل یہی ہو گا کہ عالمی طاقتیں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے عالمی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے بطور صدر اپنی حلف برداری کے موقع پر کہا تھا کہ ان کے دور اقتدار کے دوران امریکیوں کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :