ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 21 کمپنیوں کو اجازت نامے جاری

اتوار 22 جنوری 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ملک میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال 2016-17 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 21 کمپنیوں کو اجازت نامے جاری کئے ہیں جس سے آئندہ تین سال کے دوران شعبہ میں کم از کم 10.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت کیلئے نئی کمپنیوں کو جاری کردہ اجازت ناموں سے ملک میں تیل وگیس کی پیدوار بڑھے گی جس سے پٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور قومی معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :