امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی سربراہ کیلئے مائیک پومپیو کو نامزد کر دیا

اتوار 22 جنوری 2017 02:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی ہیڈ کوارٹر کا دور کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مائیک پومپیو کو سی آئی اے سربراہ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اہمیت مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ اہلکار بڑے مقاصد کیلئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا کیونکہ یہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات سی آئی اے کو مکمل حمایت حاصل نہیں ہوتی مگر تمام ایجنسیوں کو بروقت میری مکمل حمایت رہے گی۔

متعلقہ عنوان :