وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقع کا نوٹس لے لیا

اتوار 22 جنوری 2017 02:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے سی پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک شخص کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔