تحریک انصاف کے رہنما پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے کسی بھی قسم کے شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کے لیڈران نے اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی عادت بنا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام سینئر رہنما عوام کی عدالت میں وزیراعظم محمد نوازشریف کا دفاع کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال نہیں ہونی چاہئے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کے لوگ اس غیر مناسب کلچر کو ملک میں فروغ دے رہے ہیں۔