قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی پارا چنار سبزی منڈی دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردا ایاز صادق و ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارا چنار سبزی منڈی دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے سانحہ کو دہشت گردی کا شرمناک واقعہ قراردیا اور کہا کہ ان سرگرمیوں میں ملوث عناصر ملک اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ گھنائونے فعل میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بخشش اور مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :