پاکستانی نژاد 34 سالہ لبرل سیاستدان حنا بھٹی بیلجیئم کے صوبے مغربی فلنپڈرز کی اوسٹینڈ میونسپل کونسل کی نئی صدر بن گئیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستانی نژاد 34 سالہ لبرل سیاستدان حنا بھٹی بیلجیئم کے صوبائی اثر و رسوخ والے صوبے مغربی فلنپڈرز کی اوسٹینڈ میونسپل کونسل کی نئی صدر بن گئیں۔ بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ نے ان کے تقرر کی خبر کو نمایاں کوریج دی ہے۔ ہفہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق بیلجیئم کے ان اخبارات میں ڈیلی ہٹ لیٹسٹ نیوز، ڈیلی ہٹ نیوز، ڈیلی ہٹ نیوز بیڈ، ڈیلی ڈی سٹینڈرڈ اور ویکلی کنیک بیلجیئم جیسے مقبول ترین اخبارات اور جرائد شامل ہیں۔

حنا بھٹی نے ڈیلی ہٹ لیٹسٹ نیوز کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین 40 سال قبل پاکستان سے بیلجیئم آئے اور میری پیدائش اور پرورش اوسٹینڈ میں ہوئی اور میں اس کے علاوہ کہیں بھی سکونت نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

گھر میں وہ اردو اور ڈچ دونوں زبانوں میں بات چیت کرتے ہیں۔ دونوں ثقافتوں کے بہتر پہلوئوں کے امتزاج کو ہمیشہ پسند کیا اور مثبت پایا ہے۔ جب لوگ میری بنیاد سے متعلق بات کرتے ہیں تو بالکل برا محسوس نہیں کرتی۔

میرے مختلف قومیتوں میں سے سے روابط ہیں، ہمارے گھر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جہاں ہمیشہ ہر شخص کا خیرمقدم ہوتا ہے۔ حنا بھٹی نے اوزمے نیو ورائورے کالج سے معیشت اور ماڈرن لینگویجز کی تعلیم حاصل کی اور موجودہ فلیمشن علاقائی وزیر خزانہ ہارٹ ٹاملینن کی کابینہ میں ایک سال تک کام کیا جب وزیر خارجہ تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں وہ دل کے عارضہ میں مبتلا اپنی ماں اور بھائی کی دیکھ بھال کرتی رہی ہیں لیکن اب وہ اپنے کام کی طرف واپس آنا چاہتی ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اوسٹینڈ میونسپل کونسل متعدد اہم علاقائی اور قومی سیاستدانوں کا مرکز رہا جن میں فلیمشن سوشلسٹ کے سربراہ جان کروم بیز، منسٹر آف سٹیٹ و میئر جان وانڈی لانوتی، گرین پارٹی کے اہم رکن پارلیمنٹ وائوٹر ڈی وینڈت اور فلیمش نیشنلسٹ کے علاقائی رکن پارلیمنٹ بجورن اینسیو شامل ہیں۔