کوئٹہ ، نامعلوم چور ایک شخص کی گاڑی چوری کرکے لے گئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ سے نامعلوم چور ایک شخص کی گاڑی چوری کرکے لے گئے تفصلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص اسد اللہ نے اپنی گاڑی ڈبل روڈ پر کھڑی کی اور کسی کام کے سلسلے میں گیا توڑی دیر بعد واپس آکر چیک کیا تو گاڑی غائب تھی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھے انڈسٹریل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :