سراج الحق کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ،پانامہ لیکس کیس اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت جماعت کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم اور حافظ سلمان بٹ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانامہ لیکس کیس اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔