خورشید شاہ کا پی اے سی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے ناموں کے اعلان کا خیر مقدم

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و چیئرمین پی اے سی سید خورشید احمد شاہ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے چاروں صوبوں‘ اسلام اباد اور فاٹا سے ایک ایک سینیٹر کے ناموں کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اگرچہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سینٹ کی نمائندگی کیلئے انہوں نے کوششوں کا اغاز کیا مگر اس کیلئے چیرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی بھی تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے پی اے سی کو دونوں ایوانوں کی نمائیندہ کمیٹی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وہ مشاہد حسین سید، عبدالغفور حیدری ، شیری رحمن‘ چوہدری تنویر احمد‘ اعظم سواتی اور ہدایت اللہ کو پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خوش امدید کہتے ہیں۔