پرویزالٰہی اور دیگر مسلم لیگی رہنما آج راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور دیگر مسلم لیگی رہنما آج اتوار کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ کنونشن دھمیال فارم ہاس، گلشن اقبال، دھمیال روڈ پر سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گا۔