تر بیلا غازی, نا معلوم چور دو کر یانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھو ما لیت کے کاٹن گھی لے اٴْڑے

ضلع ناظم عادل اسلام اور ڈی ایس پی غازی محمد ریاض کاموقع وار دات کا معا ئنہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:12

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر غازی میں نا معلوم چورمین بازارمیں واقع دو کر یانہ سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے ما لیت کے کاٹن گھی لے اٴْڑے غازی کے رہائشی خان آغا اور سرحد جنرل سٹور کے مالک مجاھد حسب معمول اپنی دوکان بند کر کے گھر آیا اور جب اگلی صبح دوکان پرگئے تو تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور دوکان سے ایک لاکھ سے زائدمالیت کے ایک سو ساٹھ کاٹن گھی غائب تھے دکان دار کی اطلاع پر ضلع ناظم عادل اسلام اور ڈی ایس پی غازی محمد ریاض نے موقع وار دات کا معانیہ کیا اور ضروری ہدایت جاری کیں پولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مذکورہ دکانوں سے چند قدم کے فاصلے پر واقع الیکٹرونکس کی دکان سے نامعلوم چور لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے گئے تھے مکینوں نے بڑھتی ہو ئی وار داتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے عو ام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیاہی

متعلقہ عنوان :