بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نام سے پہلے تھنک ٹینک کا قیام

مقصد بلوچستان میں آزاد تحقیق کی پالیسی اور عوام کی حمایت میں آگاہی کو فروغ دینا ہے

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) بلوچستان میں برڈ(بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) کے نام سے پہلے تھنک ٹینک قائم کر دیا گیا۔ تھنک ٹینک کا مقصد بلوچستان میں آزاد تحقیق کی پالیسی اور عوام کی حمایت میں آگاہی کو فروغ دینا ہے برڈ ایک جمہوری ادارے کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے جمہوری اداروں کی تعمیر اور ریاستی صلاحیت کو مضبوط بنا کر مقاصد کی ترسیل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا۔

اس کے پلیٹ فارم سے قومی انسانی سلامتی علاقائی امن حکومتی اور پبلک باڈیز کا احتساب مجموعی اور جامع قومی تشخص میں شیریں مساوات کی تعمیر کے لئے بھی کام کیا جائے گا۔ مقاصد کے حصول کے لئے بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بیک وقت میڈیا پالیسی سازوں سماجی تنظیموں ریاست اداروں رائے دہندہ اور اکیڈمیز کے ساتھ منسلک ہو گا تا کہ متحرک رہتے ہوئے برڈ کی ٹیم واضع طور پر بلوچستان کے لئے آزاد قومی سلامتی کی حکمت عملی پر کام کرے۔

(جاری ہے)

جس میں ملکی اسٹریٹجک ضروریات کو بھی حکمت عملی میں شامل کیا جائے گا۔ جو بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری تعلقات کو استوار کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ تھینک ٹینک برڈ اکیڈمی اور پالیسی سازوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ریاست کی صلاحیتوں اور پالیسی ساز اداروں پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ اچھا ایک دوسرے کو قریب لانے وسائل کے ساز گار استعمال اور عوامی خیالات سے مستفید ہونے کے لئے بہتر ماحول پیدا کرنے کی غرض سے برڈ رپورٹس لیکچرز پالیسی بریفنگ سیمینارز اور گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گا۔

برڈ کی چیئرپرسن جویریہ ترین اور زبیدہ جلال بطور چیف ایڈوائزر کام کرینگی۔ جویرہ ترین اقوام متحدہ کی زیلی ادارے یو این ایچ سی آر میں بطور رابطہ کار ماہر کام کر چکی ہیں۔ جبکہ زبیدہ جلال وفاقی وزیر رہ چکی ہیں۔ اور انہوں نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ سابق سیکرٹری خزانہ محفوظ علی خان پالیسی لیڈنگ کا کام کرینگے۔ اور معروف صحافی مبشر مہر پروگرام سیکشن کے انچارج ہونگے۔ برڈ ایڈوائزری بورڈ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود وکیل نعیم بخاری سفیر جمیل احمد خان ‘آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمو دپر مشتمل ہوگا

متعلقہ عنوان :