صدر گوگیرہ،نجی کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران آٹھ طالبات جھلس کر زخمی ،ایک طالبہ کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:09

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) نجی کالج میں منعقدہ تقریب کے دوران آٹھ طالبات جھلس کر زخمی ہو گئیں،ایک طالبہ کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں واقع نجی کالج کے سالانہ بون فائر فنکشن کے دوران مبینہ طور پر کالج کے کسی ملازم نے لکڑیوںپر زیادہ پٹرول پھینک دیا جس کے باعث گول دائرے کے اطراف میں بیٹھی آٹھ طالبات عابدہ ،کائنات،جنت،سعدیہ،آمنہ،کنزی،نائلہ اور ثمن زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے عابدہ نامی طالبہ کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا گیا ۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سقراط امان خود ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی بچیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات صادر کیں جبکہ واقعہ کی انکوائری کا بھی حکم صادر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :