گندئے نالے سے ملنے والی چار سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،والد نے ناجائز اولاد ہونے کے شک میں قتل کیا

پولیس نے مقتول کی والدہ کی درخواست پر باپ سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:09

گندئے نالے سے ملنے والی چار سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،والد نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) بادامی باغ کے علاقہ کھوکھر ٹائون گندئے نالے سے ملنے والی چار سالہ بچے کی لاش کا معمہ حل ہو گیا ،بچے کی شناخت دانش کی نام سے ہوئی ہے جسے باپ نے قتل کر کے لاش نا لے میں پھینکی ، مقتول کی والدہ کی مد عت میں باپ سمیت تین افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق بادا می باغ کے علاقہ جو زب کا لو نی کھوکھر ٹائون کے قریب واقعہ گندئے نالے سے جمعہ کے روز ملنے والی چارسا لہ بچے کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی جسے اس کے باپ شاہد نے قتل کیا ۔

مقتول کی والدہ شمائلہ بی بی نے بیان دیا ہے کہ شاہد کو شک تھا کہ یہ بچہ اس کا نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے قتل کر کے لاش نا لے میں پھینگ دی ۔ایس ایچ او بادامی باغ نے بتا یا کہ شمائلہ کی درخواست پر شاہد اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف قتل کا مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :