گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور ہے‘ سردار لطیف کھوسہ کی زبان پھسل گئی

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:09

گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور ہے‘ سردار لطیف کھوسہ کی زبان پھسل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں زبان پھسل گئی ، گلی گلی میں شور ہے آصف زرداری چور کہہ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف خان کھوسہ سے نجی ٹی وی کے اینکر نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر دیا جاتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سن رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ گلی گلی میں شورہے آصف زرداری چور ہے تاہم انہیں فوری اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے محترم نواز شریف چور ہیں۔