محکمہ سوئی گیس نے بغیر میٹر کے شہر ی کو 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیااور بل کی عدم ادائیگی پرمقدمہ بھی درج کروادیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) محکمہ سوئی گیس نے بغیر میٹر کے شہر ی کو 6لاکھ 90ہزار روپے کابل بھجوادیااور بل کی عدم ادائیگی پرمقدمہ بھی درج کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سعد رفیق کی عدالت میں برکی کے رہائشی حاجی اللہ وسایا اپنے وکیل کی وساطت سے عدالت میں پیش ہوا،درخواست گزار کے وکیل نے ضمانت کی درخواست دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے لئے ایک ایسے شخص اللہ وسایا پر گیس چوری کا الزام لگا کر مقدمہ درج کر وادیا ہے اور اسے 6لاکھ 90ہزار روپے کا بل بھی ڈال دیا ہے جبکہ سائل کا کہنا ہے کہ اس کانہ تواپناگھرہے اورنہ ہی گیس کامیٹرلگایاگیاہے۔

درخواست میں استدعاکی گئی کہ سوئی گیس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے جس پرعدالت نے درخواست ضمانت پر برکی پولیس سے 23جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :